بھارتی جیلوں میں 30 فیصد قیدی مسلم ہیں
حیدرآباد14 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربندقیدیوں میں 30فیصد مسلمان نہیں جبکہ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی صرف14.2فیصد ہے۔
2021کے مختلف جیلوں میں قیدیوں سے متعلق اعداد و شمارسے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں جیلوں میں 30فیصدمسلمان قید ی قید ہیں ۔ بھارتی جیلوں میں چار قسم کے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ وہ لوگ جو کسی جرم میں ملوث پائے گئے اور عدالت کی طرف سے انہیںسزا سنائی گئی،وہ افراد جن خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں،قانونی طور پر حراست میں لئے گئے افراد اوروہ لوگ جن کا تعلق ان تینوں زمروں میں سے کسی میں نہیں ہے۔ریاست آسام کی جیلوں میں61فیصدمسلمان اپنی سزائیں کاٹ رہے ہیں جبکہ 49فیصد کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں ۔2021کے اعداد وشمار کے مطابق ریاست میں مسلم کمیونٹی کی آبادی کا حصہ صرف34فیصد ہے ۔ ان ریاستوں میں جہاں نسبتاًقیدیوں میں زیادہ تعداد مسلم قیدیوں کی ہے۔ ان میں خاص طور پر گجرات، اتر پردیش، ہریانہ اور جموں و کشمیرمیں آبادی کے حصہ سے غیر متناسب تھا۔