مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :بھارتی فورسز نے محاصر ے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے سری نگر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک تازہ کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کی 132 وی بٹالین اور پولیس اہلکاروں نے سرینگر کے علاقے آبی گزر اور اسے ملحقہ کچھ حصوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا۔
قابض بھارتی اہلکاروںکیطرف سے گھروں کے علاوہ دکانوں اور دیگر تجارتی مقامات کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔ آخری اطلاعات تک تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button