پاکستان

بھارتی قبضے کیوجہ سے کشمیری بے انتہا مشکلات کا شکار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

foreign-office

اسلام آباد:پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کشمیری خاندانوں کو مسلسل مصائب و مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک 22ہزار سے زائد خواتین بیوہ اور 1لاکھ سات ہزار بچے ہوئے ہیں یتیم ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارتی فورسز کے جبروستم کی وجہ سے کشمیری مسلسل تکلیف اورمشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری خاندان منقسم اور مسلسل مشکلات کا شکار ہیں، مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ہزاروں لوگوںکو گرفتار ی کے بعد لاپتہ کر دیا ہے جن کے اہلخانہ شدید کرب کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں ،ہزاروں نصف بیوائیں اپنے شوہروںکی گھر واپسی کی منتظر ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کشمیریوں کے مصائب کی واحد وجہ غیر قانونی بھارتی قبضہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ کشمیریوںکو حق خود ارادیت دے جس کی ضمانت اقوام متحدہ نے دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button