بھارت

بھارت میں مسلمانوں کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے: کانگریس رہنما

 

بھوپال 14اپریل( کے ایم ایس) انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلم آبادی میں تیزی سے کمی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس مسلم آبادی کے حوالے سے گمراہ کن اعداد وشمار پیش کررہی ہیں۔
دگ وجے سنگھ نے مدھیہ پردیش کے شہر ساگر میں صحافیوں میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بات دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی اور سنگھ کا یہ کہنا کہ مسلمانوں کی آبادی بڑھ رہی ہے سرا سر جھوٹ اور غلط اور بے بنیاد ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلمانوں کی آبادی تیزی سے گھٹ رہی ہے ۔
دگ وجے نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا یہ پروپیگنڈہ غلط اور غیر مصدقہ ہے کہ مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ اقلیتی برادری کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے اور میں اسے ثابت کر سکتا ہوں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button