بھارت

نئی دلی: وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کے گھر پر اینٹی کرپشن بیورو کا چھاپہ

نئی دہلی16ستمبر( کے ایم ایس)نئی دلی میں اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کے گھرپر چھاپہ مارا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اے سی بی نے امانت اللہ خان کے ایک بزنس پارٹر اور دیگر کئی قریبی ساتھیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔ اسے سی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے بزنس پارٹر کے گھر سے بارہ لاکھ کی رقم برآمد ہوئی ہے۔
امانت اللہ خان نے اے سی بی کے چھاپے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا” اینٹی کرپشن بیورو نے ایک طرف مجھے پوچھ گچھ کے لئے دفتر بلایاجبکہ پیچھے میرے اہلخانہ کو پریشان کرنے کیلئے گھر پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے کہا کہ سچ کو کبھی آنچ نہیں آتی ہے، یاد رکھئے گا مجھے اس ملک کے آئین اور عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے۔امانت اللہ خان پر وقف بورڈ کے بنک کھاتوں میں مالی بدعنوانی ، بورڈ میں غیر قانونی تقرریوں سمیت کئی دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔ اے سی بی نے اس سلسلے میں جنوری 2020میں انکے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button