مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کی علمائے دین پرکالا قانون ” پی ایس اے“ لاگو کرنے کی مذمت

سرینگر16 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے علمائے دین پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیے جانے کی مذمت کی ہے۔
محبوبہ مفتی نے آج ایک ٹوئٹ میں سوال کیا کہ اگر بھارتی حکومت کے دعوے کے مطابق مقبوضہ جموںوکشمیرمیں پتھراو¿ اور بھارت مخالف سمجھی جانے والی دیگر سرگرمیاں صفر کے درجے پرآگئی ہیں اور حالات معمول کے مطابق ہیں تو علمائے دین پر بی ایس اے جیسے کالے قوانین لاگو کیوں کیے جا رہے ہیں۔
پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں بی جے پی کی فرقہ وارانہ ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیںاور وہ ایسے اقدامات کی سخت مذمت کرتی ہیں ۔
قابض حکام نے گزشتہ روز تین علماءمولانا عبدالرشید داو¿دی، مولانا مشتاق احمد ویری اور عبدالمجید دار المدنی سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرے ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button