مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرسے 17سالہ افغان لڑکا گرفتار

سرینگر یکم ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی پولیس نے ایک افغان لڑکے کو سفری دستاویزات کے باوجود گرفتار کرلیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے 17افغان لڑکے عبدالرحمانی کو لکھن پورہ میں کورونا وبا کے ٹیسٹنگ سینٹر کے قریب سے گرفتارکیا ۔
ایس ایس پی کٹھوعہ آر سی کوتوال نے میڈیا کو بتایا ہے کہ افغان لڑکے کو لکھن پور میں ٹول پوسٹ کی ایک چوکی سے حراست میں لیاگیا ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران لڑکے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ جموں وکشمیر آیا تھاجو افغان فوج کا سپاہی ہے اور اس وقت نئی دلی کے آر آر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ افغان لڑکے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button