مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:عید الاضحی کی نماز حسب روایت سرینگر کے تاریخی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی: انجمن اوقاف

download (8)سرینگر06جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی نماز حسب سابق اسلامی روایات کے مطابق سرینگر کے تاریخی عیدگاہ میں صبح 9:00 بجے ادا کی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بارش یاموسم خراب ہونے کی صورت میں نماز عیدمقررہ وقت پر مرکزی جامع مسجد سرینگر میں اداکی جائیگی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسلامی طرز پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرکے قبل از وقت نماز عید کیلئے عیدگاہ میںاپنی حاضری یقینی بنا کر اجر دارین حاصل کریں۔ شرکاء سے مصلی/ جائے نماز ساتھ لانے کے لئے کہاگیا ہے۔اس ضمن میں انجمن اوقاف نے متعلقہ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ عیدگاہ میں نمازیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔انجمن اوقاف نے عید الاضحی اور قربانی کے پیش نظر ایک بار پھر حکام سے میرواعظ کشمیر عمر فاروق کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو اگست 2019 سے مسلسل اپنے گھر میں نظر بند ہیں جس کی وجہ سے موصوف اپنی منصبی ذمہ داریاں انجام نہیں دے پارہے ہیں اورجو عوا م میں اضطراب اور بے چینی کا باعث ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button