یوکرین: پاکستانی سفارتخانے کی پریشان حال بھارتی طلبہ کی مدد
سرینگر04مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی طلبہ کو جنگ زدہ یوکرین سے بحفاظت نکلنے میں سخت پریشانی کا سامنا ہے جسے دیکھتے ہوئے پاکستانی سفارتخانے ان کی بھر پور مدد کی ۔
پاکستانی سفارتخانے نے پریشان حال بھارتی طلبہ کو پناہ دی جسے عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ یوکرین میں جاری جنگ اور پورے مشرقی یورپی ممالک میں افراتفری کے دوران ایک بھارتی طالب علم نے دل موہ لینے والی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے کے اندر بھارتی طلبہ کا ایک گروپ موجود ہے ۔پاکستانی سفارتخانے بھارتی طلبہ کو پناہ دینے کے علاوہ کھانا بھی فراہم کیا۔ خبر رساں ادارے سائوتھ ایشین وائر کی ایک خبر میں کہا گیا کہ پاکستانی سفارت خانے نے بھارتی طلبہ کو ایک ایسے وقت میں پناہ دی جب انہیں خارکیف سے لیویو جانے کے لیے بھارتی سفارتخانے نے مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔ پاکستانی سفارتخانے کے اس عمل پر بھارتی طلبہ یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیرNoel Israel Khokhar کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
بھارت کے معروف صحافی اشوک سوین نے بھی مذکورہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے ۔