بھارت

اتر اکھنڈ: ہندو توا غنڈوں کی مسلمانوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی

hindu extremistsدہرادون: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو تواغنڈوں کیطرف سے اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں میں دن بہ تیزی آرہی ہے ۔ ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلمان سخت خوف و دہشت کا شکار ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اتر اکھنڈ بھی دیگر کئی ریاستوں کیطرح ہندو جنونی پارٹی بی جے پی کے تفرقہ انگیز نظریے کی لپیٹ میں ہے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ بی جے پی کے بنیاد پرست ایجنڈے کا مقصد ریاست میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کا صفایا کرنا ہے ۔ بی جے پی رہنما مسلمانوں کو ریاست سے نکال باہر کرنے کی کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل ریاست کے علاقے ہلد وانی میں مسلمانوں کے گھر ، مساجد منہدم کی گئیں ۔ اس دوران مسلمانوں پر پولیس کی فائرنگ سے چھ مسلمانوں کی جانیں چلی گئیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت طاقت کا غلط استعمال اور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو پامال کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button