بھارت

مدھیہ پردیش میں زمین کے تنازعہ پر دلت شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا

گوالیار مدھیہ پردیش04 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پریش کے ضلع گوالیار میں ایک 52 سالہ دلت شخص کو اونچی ہندو ذات سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے ارضی کے ایک تنازعہ پر اغوا کر کے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متوفی Ramhet Jatav جو ڈبرا قصبے کے قریب اکبائی گاوں کا رہائشی تھا ۔ متوفی کے بھائی رام بابو جاٹاو نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پولیس ملزم بلویر تومر اور اس کے بیٹے رویندر تومر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔، پچھور تھانے کے انچارج کے ڈی شرما کا کہنا ہے کہ Ramhet Jatav کو تقریباً دس سال پہلے ریاستی حکومت سے ایک ایکڑ زمین ملی تھی لیکن بلویر تومر نے زمین پر قبضہ کر لیا تھا اور جاٹاو کو کاشتکاری کرنے کی اجازت نہیں دی۔ رمہت جاٹو نے محکمہ ریونیو میں بھی معاملے کی شکایت درج کرائی۔رمہت جاٹو نے جمرات کو جب زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو بلویر تومر اور اس کا بیٹا رویندر تومر دو نامعلوم افراد کے ساتھ آئے اور اسے اپنے گھر لے جاکر مارا پیٹا۔ بعد میں ہسپتال میں اسکی موت واقع ہو گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button