مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کو حق رائے دہی اور جمہوری حقوق سے محروم کرنے پر مودی حکومت کی مذمت

Tara-Chand

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے سابق کٹھ پتلی نائب وزیر اعلیٰ تاراچند نے کشمیری عوام کو حق رائے دہی سے محروم کرنے ، منظم انداز میں ان کے بنیادی سیاسی اورجمہوری حقوق کو سلب کرنے اور دھوکہ دہی کے ذریعے ان کے وقار کو مجروح کرنے پرمودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تاراچند نے جموں کے علاقے چھمب میندریان میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ حکمران بی جے پی کی غریب اور عوام دشمن پالیسیوں سے مایوس ہو چکے ہیں۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کے آئینی اور سیاسی حقوق کو مجروح کرنے اور انہیں اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے جمہوری حق سے محروم کرنے پر حکام پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے لوگ محسوس کررہے ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، انہیں تقسیم کیاجارہا ہے اوران کے حقوق سلب اور وقار مجروح کیاجارہا ہے۔سابق کٹھ پتلی نائب وزیر اعلیٰ نے یومیہ اجرت، ضرورت کی بنیاد پر کارکنوں اور سمارٹ میٹر کی تنصیبات جیسے مسائل کو حل کرنے میں ناکامی پربھی قابض حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button