سرینگر جموں شاہراہ پر بھارتی پیرا ملٹر ی گاڑی اورٹرک کے درمیان تصادم ، 8 اہلکار زخمی
سرینگر 16 جولائی( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر جموں وکشمیر شاہراہ پر بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کی ایک گاڑی اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فورس کے کم از کم 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ یہ حادثہ ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں گوری پورہ کراسنگ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں اہلکاروں کو اونتی پورہ کے ایک ہسپتا ل میں منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے دو شدید زخمیوں کو خصوصی علاج کے لیے سری نگرریفر کیا۔
زخمی اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل نریش کمار، ہیڈ کانسٹیبل پنکج پرساد، ہیڈ کانسٹیبل پونم چند، کانسٹیبل اوگے موگے ، ہیڈ کانسٹبل بڑی پاتل، ہیڈ کانسٹبل ہمانشو ہلدار اور سریش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے حادثے کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا۔