مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کشمیری عوام کے آزادی کے مطالبے کو پورا کرے، مقتول بھارتی فوجی کی بیوہ کی اپیل

پنجاب بھارت 14اکتوبر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں11اکتوبر کو ایک حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی گجن سنگھ کی بیوہ نے مودی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری عوام کے آزادی کے مطالبے کو پورا کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پنجاب کے ضلع روپر کے گاﺅں پچرنڈا تعلق رکھنے والی ہرپیت کور نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہ اگر کشمیری کشمیر کو بھارت سے الگ کرنا چاہتے ہیں تو حکومت کو چاہیے کہ ان کی خواہش پوری کرے۔ہلاک ہونے والے فوجی کی بیوہ نے مودی سے استفسار کیا کہ وہ اقتدار کے لیے دوسروں کے بیٹو ں کو کیوں قتل کروا رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button