مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر کے عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے اتحاد ناگزیر: فاروق عبداللہ

سری نگر10 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کشمیری عوام پر زور دیا ہے کہ وہ تفرقہ انگیز قوتوں کیخلاف متحد ہو جائیں، جو انہیں ان کی شناخت، زمین اور وسائل سے محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بڈگام میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان پائیدار اتحاد کے بغیر کشمیر میں کچھ حاصل کرنے کا کوئی راستہ نہیں دیکھتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ”اتحاد ہمارا عقیدہ ہونا چاہیے کہ ہم ہر وقت اور ہر حال میں قائم رکھیں ، ورنہ غربت، بے روزگاری کی شکل میں ہمارے مشترکہ مسائل کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آتا۔”انہوں نے کہا کہ اتحاد نہ کرنے کی قیمت ہماری آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعات نے لوگوں کے خوف کو بڑھا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری، گجر، ڈوگرہ یا پہاڑی پہلے ہی متعدد وجوہات کی بنا پر بٹ چکے ہیں اور ان کے سروں سے چھت چھیننے سے پہلے سے ہی سنگین صورتحال کو جنم دے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button