بھارت

نئی دلی کا نام بدل کر اندرا پرستھارکھنے کا مطالبہ

نئی دہلی30 اپریل (کے ایم ایس) بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی کے سربراہ آدیش گپتا کی طرف سے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو تقریباً 40 مقامات کے نام تبدیل کرنے کے لیے لکھے گئے خط کے ایک دن بعد اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے صدر نے بھی دارالحکومت نئی دلی کا نام تبدیل کر کے اندرا پرستھا( Indraprastha) رکھنے مطالبہ کیا ہے۔
اکھل بھارت ہندو مہاسبھا اور سنت مہاسبھا کے قومی صدر سوامی چکرپانی نے اروند کیجریوال اور وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ دہلی کا نام بدل کر اندرا پرستھا رکھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم اس سلسلے میں دستخطی مہم شروع کرے گی۔ دہلی کا پرانا نام اندرا پرستھا تھاجبکہ اسکا جدید نام دہلی ہے۔سوامی چکرپانی نے دعویٰ کیا کہ مہابھارت میں بھی دہلی کا تذکرہ اندرا پرستھاکے طور پر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button