مودی حکومت رام مندر کے افتتاح کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے ، ،برطانوی جریدہ
اسلام آباد :
معروف برطانوی جریدے دی گارڈین نے بھارت میں مودی حکومت کے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کئے جانیوالے اوچھے اور مذموم ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر دیا ہے ۔
دی گارڈین کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مودی حکومت نے شہید بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کئے جانیوالے متنازعہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کی آڑ میں اپنی الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔الیکشن جیتنے کے لیے نریندر مودیب بھارت کے80فیصد ہندو عوام کے مذہبی جذبات کو استعمال کرر ہے ہیں۔رام مندر سے مودی حکومت کی گہری وابستگی کا ثبوت 2014میں برسر اقتدار آتے ہی بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی مہم ہے۔ہندوستان کی دیگر سیاسی جماعتوں نے مودی کی سیاسی چال کو بے نقاب کرتے ہوئے مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کردیاہے۔بھارت کے بڑے مندروں کے سربراہوں اور پنڈتوں نے بھی رام مندر کے افتتاح کو غیر مذہبی قرار دیتے ہوئے شرکت سے انکار کردیا ہے۔بی جے پی ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کوبھارت اور دنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے لیے استعمال کررہی ہے۔انتہا پسند ہندوں نے 1992 میں بابری مسجد کو شہید کردیا اور احتجاج کرنے والے ہزاروں مسلمانوں کو بھی شہید کردیا تھا۔