بھارت

بھارتی بی ایس ایف اہلکار ہلاک اور ایک پولیس کانسٹیبل لاپتہ

نئی دلی14 مارچ(کے ایم ایس)
بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں دو مختلف واقعات میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل لاپتہ ہو گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے سدی پیٹ بھوپال میں بی ایس ایف کا ایک جوان بونگورام مہندر ریڈی بی ایس ایف کیمپ میں علالت کے باعث انتقال کر گیا۔بونگورام 2020میں بی ایس ایف میں بھرتی ہواتھا اور آئندہ دو ماہ اسکی تربیت مکمل ہو رہی تھی ۔
ادھر ایک پولیس کانسٹیبل جی بہمیش ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل سے لاپتہ ہے۔ کانسٹیبل جو 09فروری کو ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشن سے گھر کیلئے نکلا تھا اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button