بھارت

چھتیس گڑھ : دھماکے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اہلکار ہلاک

b2d008b9-3fc1-4798-8c81-2bc44ef64b5eبیجاپور چھتیس گڑھ 29 ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں بارودی مواد کے ایک دھماکے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بیجاپور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انجنیا ورشنے نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ واقعہ دھرمارم گاو¿ں میں چنتاواگو ندی کے قریب اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کی 196ویں بٹالین کی ایک ٹیم علاقے کو گھیرے میں لے رہی تھی۔ ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت ستپال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو ریاست ہریانہ کا رہنے والا تھا۔
انہوںنے اندیشہ ظاہر کیا کہ یہ دھماکہ نکسلیوں نے کیا ہو گا جو چھتیس گڑھ کی بھارت سے آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button