مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:سڑک حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک 4زخمی

Accidentجموں:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع راجوری میں سڑک کے حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع میں نوشہرہ سیکٹر کے گائوں بھوانی کے قریب اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوجیوں کی گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگری۔اطلاعات کے مطابق،حادثے کے بعد امدادی کارکنوں نے زخمی فوجیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے ایک فوجی کو مردہ قرا ردیا۔ چار زخمی فوجیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button