مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں ایک غیر مقامی مزدور زیر تعمیر عمارت سے گر کر ہلاک
سرینگر23اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے علاقے صنعت نگر میں ایک غیر مقامی مزدور زیر تعمیر عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ ایک مزدور جس کی شناخت بھارتی ریاست اترپردیش کے لال بابو کے نام سے ہوئی ہے، ایک زیر تعمیر مکان میں کام کرتے ہوئے پھسل کر گر گیا۔ اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔