بھارت

بھارتی حکومت نے رکن پارلیمنٹ منوج جھاہ کو پاکستان میں ایک کانفرنس میں شرکت سے روک دیا

نئی دہلی04اکتوبر(کے ایم ایس)بھارتی حکومت نے آر جے ڈی سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا (پارلیمنٹ کا ایوان بالا)کے رکن منوج جھاہ کو پاکستان میںعاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت سے روک دیااور انہیں پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔
منوج جھا نے 23اکتوبر کو ایک کانفرنس میں شرکت کی غرض سے واگہ سے لاہور جانے کے لیے حکومت سے اجازت مانگی تھی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق منوج جھاہ نے کہا کہ انہوں نے اپنا پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا ہے کیونکہ حکومت نے ان کی درخواست مسترد کردی ہے۔ انہوںنے کہا کہ 23اکتوبر کو پاکستان کی سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لاہور میں ایک کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں مجھے” جمہوری حقوق کی حفاظت کے لیے سیاسی پارٹیوں کا کردار”کے موضوع پر خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اس سے مجھے پاکستانی لوگوں کو یہ بتانے کا موقع ملتا کہ بھارت کی سیاسی پارٹیاں یہاں کے جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے میں کیسے تعاون کررہی ہیں۔منوج جھاہ نے کہاکہ حکومت نے مجھے پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سرکاری پروٹوکول کے مطابق اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی یا اراکین قانون ساز کونسل کو بیرون ملک جانے سے پہلے حکومت کی اجازت لینی ہوتی ہے اور سفرکا مقصد بتانا ہوتا ہے۔ اسی پروٹوکول کے تحت منوج جھا ہ نے بھی اجازت کے لیے حکومت سے درخواست کی تھی جسے بھارتی حکومت نے مستردکر دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button