بھارت

راہل گاندھی کوامت شاہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرے پر رانچی کی عدالت نے طلب کر لیا

RAHUL-GANDHIرانچی:
بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے ضلع رانچی کی ایک عدالت نے کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی کو 2018میں انکی طرف حکمران بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنماء امت شاہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے سمن جاری کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رانچی کے ایم پی / ایم ایل اے کورٹ نے منگل کوراہل گاندھی کو عدالت میں پیش ہونے کا سمن جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 4جون تک ملتوی کر دی ہے ۔عدالت میں شکایت کنندہ نوین جھا کی پیروی وکیل ایڈووکیٹ و نود کمار سا ہو اورایڈووکیٹ امر دیپ ساہو نے کی ۔ اس سے پہلے بھی راہل گاندھی کو عدالت نے سمن جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ہتک آمیز تبصرے نے ایک عدالت نے راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کر دی تھی ۔جسے بعدازاں اعلیٰ عدالت نے بحال کیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button