بھارت

بہار: پولیس وردی میں ملبوس افراد کا گھر میں گھس کر مسلمان خواتین پر تشدد

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار کے علاقے سیتامڑھی میں پولیس وردی میں ملبوس افراد نے ایک مسلم خاتون اور اس کی بوڑھی ماں اور جوان بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مجرم ریشمی نامی خاتون کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور اسے ،اسکی ضعیف ماں اور بیٹی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ریشمی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ لوگ ہمارادروازہ توڑ کر اندر آگئے، اس وقت ہمارے گھر پر کوئی مرد نہیں تھا، انہوں نے نازیبا زبان استعمال کی اور ہمیں ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا۔ ریشمی نے کہا جب میں نے ان سے ان کی شناخت کے بارے میں سوال کیا تو وہ غصے میں آگئے، میرے بال پکڑے اور مجھے دیوار سے دھکیل کر بری طرح زخمی کر دیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ ریشمی کے بیٹے عروج خان کو اس سے قبل قطر سے واپسی کے فوراً بعد جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا تھا۔ مسلم خواتین پر تشدد کا یہ واقعہ گزشتہ برس دسمبر کے آخری ہفتے میں پیش آیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button