مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:محبوبہ مفتی کا سرکاری اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم پر اظہار تشویش

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے پریس کی آزادی کو سلب کرنے کے لیے سرکاری اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے” سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس “ ایک پوسٹ میںمحکمہ اطلاعات کی طرف سے مقامی خبر رساں اداروں کو اشتہارات روکنے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر زور دیا کہ وہ پریس کے آزادانہ اور منصفانہ کام کو یقینی بنانے کے لیے ان اہم مسائل کو حل کریں۔
مودی حکومت نے اگست 2019 میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد علاقے میں صحافتی آزادی کا گلہ بھی بری طرح سے گھونٹ دیا ہے۔ صحافیوںکو جھوٹے بھارتی بیانے کو آگے بڑھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے ، مقبوضہ علاقے کی حقیقی تصویر سامنے لانے پر صحافیوںکو انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button