پاکستان

پاکستان میں بھارت کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پراظہار تشویش

اسلام آباد:
دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرحد پار اور ماورائے عدالت ہلاکتوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہاکہ یہ سلسلہ صرف پاکستان تک محدود نہیں ہے۔بلکہ بھارت کا سرحد پار اور ماورائے علاقائی ہلاکتوں کا نیٹ ورک عالمی سطح پرسرگرم ہے اور دیگر ممالک بھی بھارت کی ماورائے علاقائی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغانستان کے ساتھ ایک سرگرم مذاکرات کا طریقہ کار موجود ہے اور وہ ہمسایہ ملک کے ساتھ سلامتی اور سرحدی انتظام سے متعلق امور سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر بات چیت جار ی رکھنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی اندرونی یابیرونی خطرے سے اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کے تعاون سے قائم کی گئی گوادر کی بندرگاہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button