حملے
مقبوضہ کشمیر : نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں تعمیراتی کمپنی کے 4کارکن زخمی
جموں:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ایک منصوبے پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے کارکنوں کی بس پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چار ملازمین زخمی ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کمپنی کے کارکن ایک بس کے ذریعے ماروگ میں ایک سرنگ کی تعمیر کے مقام پر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے بس کو سیری کے مقام پر روک حملہ کیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس رام بن کلبیر سنگھ نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے کارروائی جاری ہے اور تفتیش کیلئے 8مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں نے مبینہ طور پر تعمیراتی فرم کے ملازمین کو زدوکوب بھی کیا۔