مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی اورعمر عبداللہ کی طرف سے نہتے کشمیری نوجوان کے قتل کی شدید مذمت

سرینگر05 اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔
نوجوان کی شناخت آصف احمد پڈرو کے نام سے ہوئی جسے بھارتی پولیس اہلکار نے ضلع کے علاقے ہال میں ایک چوکی پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جو بعدازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔کشمیری نوجوان کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے موقع پر قتل کیاگیا ہے ۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں نوجوان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیا امیت شاہ کے دورے کے لیے سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کشمیریوںکو تکلیف پہنچانے کیلئے کافی نہیں تھے جو پلوامہ کے رہائشی آصف کوگولی مار کر قتل کردیاگیا؟انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی نوجوان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نہتے نوجوان کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے نوجوان کے قتل کی فوری اور شفاف تحقیقا ت کرانے اور اس میںملوث اہلکار کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button