مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتیہ جنتاپارٹی دور حکومت میں 370اور 35اے کی بحالی مشکل ہے ، غلام احمد میر


سرینگریکم اکتو بر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت کشمیر میں عوام مخالف پالیسیوں پر گامزن ہے جس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد میر نے ضلع کپواڑہ کے علاقے دودھی مژھل میں ایک عوامی اجتماع سے اپنی تقریر میں کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں دفعہ 370اور 35اے کی بحالی مشکل ہے کیونکہ وہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے نظریے پر کام کر رہی ہے اور جموں وکشمیر کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اس بات کا ادراک ہے کہ انہیں نام نہا د تعمیر و ترقی جو کہیں دکھائی نہیں دے رہی کے نام پر سزا دی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی نے عوام کے حقوق چھینے ہیں اور کشمیریوں کی مایوس کیا ہے ۔ غلام احمد میر نے کہا کہ جموں وکشمیر عوامی حکومت کا مستحق ہے نہ کہ گورنر راج لہذا یہاںجلد از جلد انتخابات کا انعقاد کر کے ریاسی درجہ کو بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے دور دراز علاقوں میں بہتر رابطے سڑکوں ، بجلی کی دستیابی اور بنیادی طبی سہولیات کا فقدان ہے۔انہوں نے  کہا کہ بھارتی حکومت کے تعمیر و ترقی کے دعوے فقط غاغذات پر دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button