بھوپال: شاہی مسجد کے گنبد میں لگا سونے کا کلس چور لے اڑے
بھوپال06 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیس کے دارلحکومت بھوپال کی تاریخی شاہی مسجدکے گنبد میں لگا سونے کا کلس چوری کر لیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شاہی مسجد سے سونے کا کلس گزشتہ شب چو ری کیا گیا۔ مسجد اوقات کے ذمہ داران کلس کی چوری سے بے خبر تھے اور انہیں دوسرے لوگوں سے اس بارے میں پتہ چلا جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے بھوپال کے تلیا تھانے میں رپورٹ درج کرائی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے چوری کی اس وارات کی تفتیش شروع کر دی ہے اور حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج او ر دیگر ذرائع سے مدد لی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ بھوپال کی شاہی مسجد جسے بھوپال میں موتی مسجد کے نام سے جانا جاتا ہے کی تعمیر کا کام 1862میں بھوپال کی دوسری خاتون فرمانروا نواب سکندر جہاں بیگم کے عہد میں شروع کیا گیا ۔ ان کے انتقال کے بعد ان کی بیٹی نواب شاہجہاں بیگم کے عہد میں مسجد کا کام مکمل کیا گیا۔ مسجد کے گنبدوں پر سونے کلس لگائے گئے تھے جن میں سے ایک گنبد کے کلس کو چور لے اڑے ۔