بھارت

کرناٹک: ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مسجد میں پوجا کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی عروج پر

بنگلورو08 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بیدر میں ہندو تہوار دسہرہ کے موقع پر ہندو جنونیوں کی طرف سے زبردستی مسجد اور مدرسے میں گھس کر پوجا کرنے کا معاملہ سنگین شکل اختیار کر رہا ہے ۔
پولیس نے نو افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا ہے جن میں سے صرف چار کو گرفتار کیا گیا ۔ مسلم تنظیموں نے اس واقعے پر سخت احتجاج کیا ہے ۔ مسجد اور مدرسے کی بے حرمتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں ہندوﺅں کو جئے شری رام ، وندے ماترم اور ہندو دھرم کی جئے کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ہندو غنڈوں نے مسجد میں گھس کر اس میں پوجا بھی کی جبکہ کچھ نے مدرسے کے گیٹ کا تالا توڑا اور اندر داخل ہو گئے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اس معاملے پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انتہا پسندوں نے تاریخی محمودگوان مسجد اور مدرسے کا تولا توڑا اور انہیں ناپاک کرنے کی کوشش کی ۔ انہوںنے پولیس اوروزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کو مخالف کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا کیسے ہونے دے سکتے ہیں، بی جے پی صرف مسلمانوںکو نیچا دکھانے کے لیے ایسی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ اسد الدین اویسی نے اس مذموم واقعے کی ویڈیو میں شیئر کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button