بھارت

حیدرآباد میں نریندرمودی کے خلاف "بائے بائے مودی” کی ہورڈنگزنصب

حیدرآباد29جون(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہرحیدرآباد میں وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف بل بورڈز اور ہورڈنگز لگائے گئے ہیں جن پر” بائے بائے مودی” کے نعرے درج ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہر کے سکندرآباد پریڈ گراونڈ اوراس سے ملحقہ علاقوں میں یہ بل بورڈز اور ہورڈنگز لگائے گئے ہیں،جہاں وزیراعظم مودی 3جولائی کو ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ان ہورڈنگز پرلکھا گیا ہے کہ مودی نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ نوٹ بندی ، سرکاری اداروں کی فروخت، متنازعہ زرعی قوانین، اگنی پتھ اسکیم اوردیگر کے خلاف یہ ہورڈنگس لگائی گئی ہیں جن میں یہ بھی لکھا ہے کہ وزیراعظم کالا دھن واپس لانے میں ناکام رہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button