مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روکے : نعیم خان

00نئی دہلی08اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی ادارے کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد دیں اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روکیں۔ جموں وکشمیر ڈیموکریٹک حریت فورم س کے ترجمان کے بیان کے مطابق نعیم احمد خان نے بھارت کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں تنازعہ کشمیر ایک اہم مسئلہ اور ایٹمی فلیش پوائنٹ ہے جسے پاکستان،بھارت اورکشمیریوں کی حقیقی قیادت کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام حق خودارادیت کا جائز مطالبہ کر رہے ہیں اورکشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے ہٹ دھرمی پر مبنی اپنا رویہ ترک کرے۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما چوہدری شاہین اقبال نے دورہ مقبوضہ کشمیر کے دروان بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ کشمیریوں سے بات چیت ہوگی پاکستان سے نہیں۔ چوہدری شاہیں اقبال نے امیت شاہ کے بیان کو انتہائی مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیر کی تاریخ سے لاعلم ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے اور تنازعہ کشمیر پر بات چیت اور حتمی حل پاکستان کی شمولیت کے بغیر ناممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو کشمیریوں کی مسلسل حمایت کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھا کر ہمیشہ اپنا حق ادا کیاہے۔ حریت رہنمانے کہا جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں تھااوربھارت کے فوجی تسلط کے خلاف 1947سے جاری کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حریت پسندکشمیریوں نے اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو یہ تلخ تاریخی حقائق تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ علاقے میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کرانی چاہیے تاکہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button