مقبوضہ جموں و کشمیر

آنگن واڑی ورکرز کازیر التوا تنخواہیں جاری کرنے اور اعزازیے میں اضافے کا مطالبہ

 

جموں09اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آنگن واڑی ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنی زیر التوا تنخواہیں جاری کرنے اور اعزازیے میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
بائیو ڈائیورسٹی مینجمنٹ کمیٹی کے آرگنائزنگ سیکریٹری اشوک چوہدری نے جموں میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر ان کے مسائل پر کوئی مثبت کارروائی نہ کی گئی تو وہ احتجاج شروع کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کو بالترتیب 600روپے اور 300روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں اور سال 2010سے اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ایسوسی ایشن نے آنگن واڑی ورکرز اورہیلپرز کے لیے مختلف اسکیموں میں کام کرنے کے لیے اضافی الائونسز، ریٹائرمنٹ کے بعدملنے والے فوائد اور سماجی تحفظ کی اسکیموں کا بھی مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button