مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے کشمیریوں پر ایک بیرونی لیفٹیننٹ گورنر مسلط کیا، محبوبہ مفتی

سرینگر 09 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت کو کشمیری عوام پر ایک بیرونی لیفٹیننٹ گورنر مسلط کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
محبوبہ جموں میں لوگوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں کے لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ مقبوضہ علاقے کا وزیر اعلیٰ جموں سے بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں سے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) بنا سکتی تھی لیکن اس کے بجائے اس نے جموں و کشمیر کا لیفٹیننٹ گونر( ایل جی) یو پی سے بنایا۔محبوبہ مفتی نے استفسار کیاکہ کیا جموں کا کوئی بھی شخص ایل جی بننے کا مستحق نہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button