بھارت

بھارت میں 5افراد میں میٹا پنیو وائرس کی تصدیق

نئی دلی : بھارت میں 5افراد میں میٹا پنیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسانی میٹا پنیو وائرس کے یہ مریض کرناٹک، تامل ناڈو اور گجرات میں سامنے آئے ہیں ۔بھارتی وزیر صحت جے پی نڈا نے وائرس کے کیسز کی تصدیق کی ہے ۔دارلحکومت نئی دلی کے ہسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سانس کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں ممکنہ اضافے رہیں ۔برونکوپنیومونیا کو برونکیل نمونیا بھی کہا جاتا ہے۔یہ وائرس نمونیا کی ایک قسم ہے جس میں پھیپھڑوں میں سوزش ہوجاتی ہے۔برونکوپنیومونیا کی علامات میں بخار، کھانسی، سانس میں دقت، تیز سانس لینا، پسینہ آنا، ٹھنڈ لگنا، سر درد، پٹھوں میں درد، تھکاوٹ اور بھوک میں کمی شامل ہے۔
واضح رہے کہ یہ وائرس چین میں تیزی پھیل رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button