بھارت

بھارت: کانگریس نے مودی حکومت کی ناکامیوں پر بلیک پیپر جار ی کردیا

50549ef3-78b1-4585-8702-b78e7cc14831نئی دلی: بھارت میں انڈین نیشنل کانگریس نے مودی حکومت کی ناکامیوں پر بلیک پیپر جاری کر دیا ہے جس میں حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ” انائے کال کے دس برس“(ناانصافی کے دس برس) کے عنوان سے بلیک پیپرمیں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کے دوران ملک کی معیشت تباہ و برباد ہوئی ہے اور خواتین کے خلاف جرائم بڑھ گئے ، اقلیتوں کے خلاف سنگین ناانصافیوں کا ارتکاب کیاگیا، زراعت کا شعبہ تباہ ہو چکا ہے۔ بلیک بیپر میں کہا گیا کہ گزشتہ دس برس میں سماجی عدم استحکام پیدا ہوا ہے اور مودی حکومت نے قومی سلامتی سے بھی سمجھوتہ کیا، بی جے پی نے ایجنسیوں کے ذریعے لوگوں کو ہراساں کیا، بی جے پی نے گزشتہ دس برسوں میں 411ایم ایل ایز کو تبدیل کیا اور حکومتیں گرائی ہیں۔ بی جے پی کے خلاف بولنے والوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔
کانگریس نے اپنے بلیک پیپر میں کہا کہ وزیر اعظم کو ایک ویژن پیش کرنا چاہیے اور یہ ہرگز نہیں کہنا چاہیے کہ میں مزید پانچ برس اقتدارمیں رہوں گا، وزیر اعظم کو اس پر بات کرنی چاہیے کہ اس نے دس سالوںمیں کیا کا م کیا ہے ، جو کوئی وزیر اعظم مودی سے حساب پوچھتا ہے تو اسے ملک کا غدار قرار دیا جاتا ہے۔کانگریس صدر ملکار جن کھرگے نے اپنے بلیک پیپر میں یہ بھی کہا ہے کہ مودی نے ملک کو تقسیم کیا اور لوگوں کے درمیان فسادات بھڑکائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button