بھارت
بھارت : ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث 6 افراد ہلاک، 30زخمی
چنئی:بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک نجی ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تیس کے لگ بھگ افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آگ گراو نڈ فلور پر استقبالیہ کے کمرے سے شروع ہوئی اور تیزی سے دوسری منزلوں تک پھیل گئی۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلو م نہ ہو سکی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ اے پردیپ نے چھ افراد کی ہلاکت اور تقریباً 30 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کی حالت مستحکم ہے۔
یاد رہے کہ آگ بجھانے کے آلات کی کمی اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کیوجہ سے بھارت میں عمارتوں میں آگ لگنا معمول کی بات ہے۔