بھارت

تہاڑ جیل میں شہید الطاف شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

images (1)نئی دہلی13 اکتوبر (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شہید الطاف احمد شاہ کی نئی دلی کی تہاڑ جیل غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غائبانہ نماز جنازہ میں جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، محمد ایاز اکبر، راجہ معراج الدین کلوال، پیر سیف اللہ فاروق احمد ڈار اور شاہد الاسلام اور دیگر شامل تھے۔
انہوں نے حق خودارادیت کی جاری تحریک میں شہید رہنما کے کردار اور قربانیوں پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
الطاف احمد شاہ 2017میں گرفتاری کے بعد سے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند تھے۔ وہ تحریک آزادی کشمیر کے قائد شہید سید علی گیلانی کے داماد تھے۔ دوران حراست الطا ف احمد شاہ کو گردوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی جو آخری سٹیج پر تھا۔ الطاف احمد شاہ پیر کی شب نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال میں انتقال کرگئے۔
تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو بدترین غیر انسانی رویے اور سیاسی انتقام کا سامنا ہے۔الطاف احمد شاہ کی دوران حراست شہادت ان خطرناک ہتھکنڈوں کو واضح کرتی ہے جو مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیر کی جائز سیاسی آوازوں کو ختم کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے ۔ جیل میں بند حریت رہنماﺅں کو طبی ودیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں جس کی وجہ سے وہ پیچیدہ امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کشمیری سیاسی نظر بندوں کو جیلوں میں طبی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا ایک خطرناک سیاسی انتقام ہے جسکابھارتی حکومت ارتکاب کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button