بھارت

بھارت:دھاروی میں مسجد کو منہدم کرنے کی سازش کے خلاف لوگوں کا احتجاجی دھرنا

ممبئی: بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے علاقے دھاروی میں ہفتے کے روز اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب ایک مسجد کو منہدم کرنے کے منصوبے پر سیکڑوں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر ممبئی میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ امن وامان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ایک ٹیم صبح نوبجے کے قریب دھاروی کے روڈ پر محبوب سبحانی مسجد کو منہدم کرنے پہنچی، تومقامی باشندے جمع ہوئے اورسرکاری اہلکاروں کو اس گلی تک جانے سے روک دیا جہاں مسجد واقع ہے۔سینکڑوں مظاہرین دھاروی پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے اور شہری ادارے کی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے دھرنا دیا۔سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ صورتحال قابو میں ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعے کو حل کرنے کی کوشش میں مسجد کے نمائندوں، میونسپل کارپوریشن کے حکام اور دھاروی پولیس کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button