بھارت

ماسکو سے نئی دلی آنیوالی پرواز میں بم کی اطلاع،تحقیقات جاری

flight-inside-pb-1665716906نئی دہلی 14اکتوبر (کے ایم ایس)
ماسکو سے دہلی آنے والی ایک پرواز میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد ہلچل مچ گئی اور طیارے کو دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارکر اسکی تلاشی لی جارہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ماسکو سے نئی دہلی آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع کے بعد ہلچل مچ گئی اور فلائٹ کو آج صبح 3بجکر20منٹ پر دہلی ایئرپورٹ پر اتارکر اسکی تلاشی لی جارہی ہے ۔ دہلی پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ گزشتہ شب ماسکو سے دہلی آنے والے طیارے میں بم کی اطلاع ملی تھی۔ فلائٹ تقریبا 3بجکر20منٹ پر دہلی میں اتری۔ تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت دہلی ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا ہے اورآس پاس کے علاقوں کو بھی خالی کرالیاگیا ۔پولیس کے مطابق سیکورٹی اداروں کو بھی الرٹ کردیاگیاہے اور مکمل تحقیقات کی جارہی ہے۔ پرواز پر 386مسافر اور عملے کے 16ارکان سوارتھے۔
اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے ایران سے چین جانیوالی پرواز میں بم کی اطلاع ملی تھی تاہم بھارتی سول ایوایشن کے حکام نے پرواز کو اپنی حدود میں اترنے کی اجازت نہیں دی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button