بھارت: ہماچل پردیش میں حملے کے بعدمسلمان تاجر نقل مکانی پر مجبور
شملہ:بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسلمان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے پولیس کی موجودگی میں مسلمان تاجر جاوید کی دکان پر حملے کے بعد مسلمان تاجرعلاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے قصبے ناہن میں مسلمان رہنمائوں نے کہا کہ ہندوانتہاپسندوں کے ایک ہجوم کی جانب سے اتر پردیش کے ایک شخص جاوید کی دکان پر حملے کے بعد مسلمان تاجر علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ جاوید کی دکان میں پولیس کی موجودگی میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔ جاوید ناہن میں موجود نہیں تھا اورعید منانے کے لئے اترپردیش میں اپنے گھرگیاتھا جب ان کی دکان پر حملہ کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ گائے ذبح کرنے کے الزام پرجاوید کی دکان پر حملہ کیاگیا لیکن چند دن بعدپولیس کی تحقیقات سے پتا چلا کہ مسلمان دکاندار نے گائے نہیں بلکہ ایک بھینس ذبح کی تھی جسے قانونی طورپر ذبح کرنے اور کھانے کی اجازت ہے۔