بھارت

بھارت :مہاراشٹر میں ہندوتوا تنظیم کے احتجاج کے دوران مسلمانوں پر پتھرائو، املاک کی توڑ پھوڑ

protest mharastra

ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹرا میںہندو انتہا پسند تنظیم ”ساکل ہندو سماج” کی طرف سے ہڑتال کی اپیل کے دوران کئی علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد کی اطلاعات ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد)اور احمد نگر کے علاقوںسمیت ناسک اور جلگائوں میں مسلمانوں کی املاک کی توڑ پھوڑ اور پتھرائو کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ ناسک میں اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب ساکل ہندو سماج کے ارکان نے زبردستی کچھ دکانیں بند کرانے کی کوشش کی۔ جیسے ہی مظاہرین بھدرکالی تھانے کے علاقے میں پہنچے انہوں نے ہڑتال کی کال کو نظرانداز کرتے ہوئے کچھ کھلی دکانیں دیکھیں۔ اس کی وجہ سے دونوں گروپوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی جو بالآخر تشدد پر منتج ہوئی اورشدید پتھرائو کیا گیا۔ اس دوران تقریبا چھ پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے۔ ریاستی ریزرو پولیس فورس سمیت پولیس اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔جلگائوں میں اس وقت تشدد پھوٹ پڑا جب سکل ہندو سماج کے احتجاجی مارچ کے دوران گاڑیوں کے شوروم پر پتھرا ئوکیا گیا۔
چھترپتی سمبھاجی نگر میںمسلم تنظیموںنے ہندوتوا رہنمامہنت رام گیری مہاراج کی طرف سے پیغمبراسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز بیان کے خلاف احتجاج کیا۔ اسی طرح کے احتجاج احمد نگر اور ناسک اضلاع میں بھی ہوئے، جس کے بعد مذہبی جذبات مجروح کرنے پرپجاری کے خلاف متعدد ایف آئی آر زدرج کی گئیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button