بھارت

دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر 5برس جیل کاٹنے کے بعد باعزت بری

 

ممبئی 15اکتوبر(کے ایم ایس)دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر سائی بابا کو عدالت نے باعزت بری کر دیا ہے۔انہیں پانچ برس قبل ماﺅ نوازوں سے روابط کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا ۔
ممبئی ہائیکورٹ کے ناگپور بنچ نے اس معاملے میں پروفیسر سائی بابا کو بری کر کے فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس روہت دیوادر اور جسٹس انیل پنسارے پر مشتمل بنچ نے دیا۔سائی بابا کو ٹرائل عدالت نے 2017میں مجرم قرار دیتے وئے عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔ پروفیسر جسمائی طور پرمعذور ہونے کی وجہ سے وہیل چیئر پر ہیں۔ عدالت نے اس مقدے کے پانچ دیگر افراد کو بھی بری کر دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button