بھارت
پلوامہ حملہ نریندر مودی نے کرایا ہو گا، ادت راج
نئی دلی08 جنوری (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما ادت راج نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کی سازش نریندر مودی کی رچائی ہو سکتی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے رہنما نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی ڈامہ کرتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں جب کہ پلوامہ حملہ بھی انہوں نے ہی کرایا ہو گا۔
انہوںنے مزید کہا کہ مودی اقتدار کے لالچ میںسب کچھ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پلوام واقعے پر مودی سے پوچھ کی جائے۔
یاد رہے کہ ادت راج نے2020میں کہا تھاکہ 2024کے عام انتخابات سے پہلے پلوامہ جیسا ایک اور حملہ ہو سکتا ہے۔