مقبوضہ جموں و کشمیر

خواجہ فردوس کاسیکا سربراہی اجلاس کے دوران تنازعہ کشمیر کواجاگر کرنے کا خیرمقدم

eae462b1-4df9-4752-a2c2-26d8c4017552سرینگر15اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما خواجہ فردوس نے قازقستان میں سیکا سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی طرف سے تنازعہ کشمیر کوبھرپورانداز میںاجاگر کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خواجہ فردوس نے سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا یہ کہنا کہ خطے میں امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ،کشمیری عوام کے دل کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پرکشمیریوں کی وکالت کرکے کشمیری عوام کا حوصلہ بڑھا رہی ہے۔ خواجہ فردوس نے کہا کہ نہ صرف وزیر اعظم پاکستان بلکہ وزیر خارجہ نے بھی مسئلہ کشمیرکے حل اور کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرکے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ خواجہ فردوس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خطے کا امن دائو پر لگا ہوا ہے اور جب تک اس دیرینہ مسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ حریت رہنما نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے میں دیرپا امن کیلئے ہمیشہ مخلصانہ کوششیں کی ہیں جبکہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے پیدائشی حق کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیری عوام اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ خواجہ فردوس نے امریکہ، جرمنی، فرانس، روس ، برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اس کا تاریخی پس منظر مدنظر رکھتے ہوئے حل کرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالیں تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button