مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کاتنازعہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات پر زور

Omer-Abdullahسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس نے نام نہاد اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کیا ہے جس میں دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی ضرورت پر زور دیاگیا ہے۔ منشور میں دفعہ370اور 35Aکی بحالی، پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کی منسوخی ، عوم کوسیاسی طورپر بااختیار بنانے، معاشی ترقی، سماجی انصاف اور کشمیری ثقافت کوہندوتوا کی یلغار سے بچانے جیسے نقاط کو شامل کیا گیا ہے۔این سی نے دفعہ370اور 35Aکی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے جن کے تحت2019سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔منشور میں پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کو منسوخ کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے جس کے تحت لوگوں کو بغیر مقدمہ چلائے دو سال تک نظربند رکھا جاتاہے۔واضح رہے بھارت نواز سیاسی جماعتیں اوررہنما اقتدارکے حصول کے لئے انتخابات سے پہلے بڑے بڑے وعدے اور دعوے تو کرتے رہتے ہیں لیکن اقتدار میں آنے کے بعد کشمیریوں کے لئے نہیں بلکہ بھارت کے لئے کام کرتے ہیں اوراسی کی زبان بولتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button