مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل میں 24ستمبر سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

Z

سرینگر15اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 24ستمبر سے لاپتہ ضلع گاندربل کے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع گاندربل کے علاقے لار سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد اقبال سلیم کی لاش ہفتے کے روز اسی ضلع کے علاقے ینگورہ صفاپورہ سے برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اوردیگر قانونی کارروائی کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔محمد اقبال 24ستمبر سے لاپتہ تھا اور اس سلسلے میں کیس بھی درج کیاگیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button