مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں بلڈوزر کے ذریعے آئینی اقدام کو تباہ کیاجارہاہے،راہل گاندھی

نئی دلی22اپریل(کے ایم ایس )
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے دارلحکومت نئی دلی کے علاقے جہانگیر پوری میں مسلمانوں کی دکانیں اور مکانات مسمار کئے جانے پر مودی کی سربراہی میں بی جے پی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بھارت کی آئینی اقدار کا انہدام ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں نئی دلی اور مدھیہ پردیش کے تشدد زدہ علاقوں میں تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کی دکانیں اور مکان مسمار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ ملک میں’نفرت کے بلڈوزر’چلانابند کریں۔ انہوں نے اس کارروائی کو بھارت کی آئینی اقدار کا انہدام قراردیا۔انہوںنے مزید کہا کہ مودی کے حکومت کے دور میں بھارت میں غریبوں اور اقلیتوں کو ریاستی سرپرستی میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ادھر عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی آتشی نے ایک ویڈیو پیغام میں جہانگیر پورہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہایہ کہ امت شاہ کی رہائش گاہ اور بی جے پی ہیڈکوارٹر پر بلڈوزر چلنا چاہئے جس کے بعد ملک میں ہمیشہ کیلئے فرقہ وارانہ فسادات بند ہوجائیں گے۔انہوں نے کہ ملک میں امن و امان برقرار رکھنا ہے تو بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر پر بلڈوزر چلنا چاہیے،کیونکہ بی جے پی ہی جہانگیر پوری اورگزشتہ ہفتے رام نومی کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں تشددمیں ملوث ہے ۔ آتشی نے کہاکہ بی جے پی کہہ رہی ہے کہ بلڈوزر چلانے اور تجاوزات ہٹانے سے تشدد، فسادات اور غنڈہ گردی بند ہو جائے گی، لیکن حقیقت میں بی جے پی دلی سمیت بھارت بھر میں غنڈہ گردی، تشدد اور فسادات کرا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button