مقبوضہ جموں و کشمیر

اترپردیش: ہند و انتہا پسندوں نے مسجد اورمسلمانوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ کی

لکھنو28اکتوبر(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست تری پورہ کے علاقے پانیساگر میں انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے ایک ریلی کے دوران مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں پر حملے کیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی توڑ پھوڑ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں شامل لوگوں کو مسلم مخالف اور اسلام مخالف نعرے لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ مسلمانوں نے پولیس کے پاس شکار درج کرائی ہے کہ ویشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے ان کی خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔
ادھر بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میںپاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرنے والے پیغامات پوسٹ کرنے کے الزام میں تین کشمیری طلباکو گرفتار کر لیا۔ یہ طلباءآگرہ کے ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم ہیں۔
دریں اثنا، کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میںمسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور نچلی ذات کے ہندوو¿ں پر مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ فسطائی بھارتی حکومت ملک میں اقلیتوں کو مٹانے کے مشن پر ہے اور ہندوتوا طاقتوں کے ہاتھوں ان کے ظلم و ستم نے بھارت کی نام نہاد سیکولر جمہوریت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button